صدر مملکت نے پاکستانی حجاج کے کوٹہ میں 5 ہزار اضافے کو خوش آئند قرار دیا

بدھ 12 دسمبر 2018 15:59

صدر مملکت نے پاکستانی حجاج کے کوٹہ میں 5 ہزار اضافے کو خوش آئند قرار ..
مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے مدینہ منورہ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق پیر نور الحق قادری نے حج معاہدات اور سعودی حکام سے مذاکرات پر صدر مملکت کو بریفنگ دی ۔صدر مملکت نے پاکستانی حجاج کے کوٹہ میں 5 ہزار اضافے کو خوش آئند قرار دیا۔

(جاری ہے)

صدرِ پاکستان سعودی شاہ سے ملاقات میں نئی مردم شماری کے مطابق کوٹہ میں اضافہ کی درخواست کرینگے۔پیر نور الحق قادری نے صدرِ پاکستان کے ہمراہ روضہ رسول ؐ پر حاضری دی ۔روضہ رسول ؐ پر ملک و ملت کی خوشحالی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔مدینہ منورہ میں حجاج کی سہولیات بارے موسسہ ادلّہ اہلیہ سے مذاکرات اور معاہدہ طے پائیگا۔