200 روپے کی مالیتی قومی پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 17 دسمبر کو حیدرآباد میں ہو گی

بدھ 12 دسمبر 2018 16:02

200 روپے کی مالیتی قومی پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 17 دسمبر کو حیدرآباد ..
عبدالحکیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) 200 روپے کی مالیتی قومی پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 17 دسمبر کو حیدرآباد میں ہو گی، سیونگز قومی بچت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 200 روپے والے قومی پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 17 دسمبر (سوموار) کو اسٹیٹ بنک حیدرآباد میں ہو گی اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ساڑے 7لاکھ،دوسرے انعام میں اڑھائی لاکھ کے 5 جبکہ تیسرے انعام میں خوش نصیب افراد کیلئے 1250، انعامات رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ یہ قرعہ اندازی سال رواں 2018ء کی آخری اور 32 ویی، بالترتیب 76 ویی قرعہ اندازی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :