صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مدینہ منورہ سے ریاض پہنچ گئے

بدھ 12 دسمبر 2018 16:21

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مدینہ منورہ سے ریاض پہنچ گئے
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مدینہ منورہ سے ریاض پہنچ گئے۔ ائرپورٹ پر ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز ، سعودی حکام اورپاکستانی سفارت خانے کے افسران نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی بھی صدر پاکستان کے ہمراہ مدینہ سے ریاض آئے۔