مسئلہ کشمیر سمیت دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی پالیسی پر قائم ہیں:چین

بدھ 12 دسمبر 2018 16:21

مسئلہ کشمیر سمیت دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) چین نے کہا ہے کہ بیجنگ مسئلہ کشمیر سمیت دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی پالیسی برقرار رکھے گا، چین کے سرکاری اخبار’’ گولبل ٹائمز‘‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطے میں ایک روڈ ایک بلٹ کے حوالے سے چین کے وسیع ترمفاد میں ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی دہائیوں سے موجود مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے مداخلت کرے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے دوسری ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے ہمیشہ گریز کیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی وزارت خارجہ کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کا آپس کا مسئلہ ہے اور اسے دونوں ممالک کے درمیان مناسب انداز سے مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جانا چاہئے۔