روس کے دو بمبار طیارے وینز ویلہ پہنچ گئے

بدھ 12 دسمبر 2018 16:21

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) روس کے دو سٹریٹجک بمبار طیارے ٹی یو ایک سو ساٹھ وینزویلہ پہنچ گئے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ بولیواہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وینز ویلین وزیر دفاع ولادیمیر پاڈرینو لوپیز نے دونوں روسی طیاروںں کا استقبال کیا، اس موقع پر وینز ویلین وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ضرورت کے وقت وینز ویلہ اپنے دفاع کی بھرپور تیاری کر رہا ہے اور اسکے لئے وہ اپنے دوست ممالک سے بھی معاؤنت لے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :