نیب کے واش روم میں کنڈی تک نہیں، خواجہ سعد رفیق

میرے پیچھے ہزاروں پولیس اور رینجرز اہلکار لگا دیئے، کوئی دہشتگرد تو نہیں ہوں، نیب نے گھر سے آیا کھانا واپس بھجوا دیا، مکمل طور پر امتیازی سلوک کیا جارہا ہے،عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما کی وکلاء سے غیر رسمی گفتگو

بدھ 12 دسمبر 2018 16:25

نیب کے واش روم میں کنڈی تک نہیں، خواجہ سعد رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ نیب کے واش روم کے اندر چٹخنی تک نہیں ہے نیب اہلکاروں نے گھر سے آیا ہوا میرا کھانا بھی واپس بھجوا دیا میرے ساتھ مکمل طور پر امتیازی سلوک کیا جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عدالت میں وکلا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ میرے پیچھے ہزاروں پولیس اہلکاروں اور رینجرز کو لگایا ہوا ہے میں کوئی دہشتگرد تو نہیں ہوں اس کے علاوہ عدالت میں بھی کارکنوں کو انے کے اجازت نہیں دی گئی انہوں نے مزید کہا کہ نیب کے واش روم میں چٹخنی نہیں ہے اور نیب اہلکاروں نے میرے گھر تک کا کھانا بھی بند کر دیا ہے گزشتہ روز گھر سے آیا ہوا کھانا واپس بھجوا دیا گیا میرے ساتھ مکمل طور پر امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔