Live Updates

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم راجہ ریاض عہدے سے مستعفی

وفاق میں ذمہ داریاں سونپنے سے قبل اعتماد میں نہیں لیا گیا، بطور ایم این اے کام کرتا رہوں گا، استعفیٰ متن

بدھ 12 دسمبر 2018 16:25

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم راجہ ریاض عہدے سے مستعفی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم راجہ ریاض عہدے سے مستعفی ہو گئے انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم راجہ ریاض وفاقی حکومت سے ناراض ہوگئے اور عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔وزیر اعظم عمران خان کو بھجوائے گئے استعفیٰ کے متین میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم کی ذمہ داریاں دینے سے قبل اعتماد میں نہیں لیا گیا ، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سینئر وزیر رہا ہوں سیکرٹری پٹرولیم کے فرائض انجام نہیں دے سکتا بطور ایم این اے کام کرتا رہوں گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات