ملکی تاریخ میں پہلی بار تمام ادارے ایک پیج پر ہیں،ڈ پٹی سپیکر پنجا ب ا سمبلی

بدھ 12 دسمبر 2018 16:54

ملکی تاریخ میں پہلی بار تمام ادارے ایک پیج پر ہیں،ڈ پٹی سپیکر پنجا ب ..
راجن پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ڈ پٹی سپیکر پنجا ب ا سمبلی سر د ا ر د و ست محمد مزا ر ی نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار تمام ادارے ایک پیج پر ہیں اور اپنی حدود میں رہتے ہوئے مل کر ملکی استحکام، ترقی اور عزت و وقار کے لیے کوشاں ہیں،کرپشن کا خاتمہ اور کرپٹ عناصر کا احتساب پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کا مشن ہے اور یہ تاثر کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کسی مخصوص پارٹی یا خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے یہ بلکل غلط ہے،بلکہ ہر ادارہ اپنے معامالات میں آزاد ہے اور حکومت کسی بھی ادارے میں کوئی مداخلت نہیں کر رہی اور نہ ہی کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریکِ انصاف آئین کی پابند ہے اور آئین کے تابع رہتے ہوئے اپنی تمام تر ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیتی رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں اپنے چیمبر میں اراکین ِ پنجاب اسمبلی سے گفتگو کے بعداے پی پی سے ٹیلیفونک رابطہ میں کیا۔