ڈپٹی کمشنر راجن پورکا بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 12 دسمبر 2018 16:54

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر راجن پور نے بنگلہ دھینگن کے قریب بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے اور زخمیوں کی فوری طور پر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

یہ ہدایات انہوں نے جائے حادثہ کا دورہ کرتے ہوئے دیں۔ بعد ازاںڈپٹی کمشنر زخمیوں کی عیادت کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور پہنچے جہاں پر انہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے موقع پر موجود ڈاکٹروں کو بھی ہدایات جاری کیں۔ بتایا گیا ہے کہ بس کو حادثہ بنگلہ دھینگن کے قریب پیش آیا ۔یہ بس کراچی سے سوات جا رہی تھی۔