غیر مسلم ہندو تارکین وطن کی جائیداد کا تحفظ محکمہ کسٹوڈین آزادکشمیر کی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کسٹوڈین ہیڈ کوارٹر مظفرآباد

بدھ 12 دسمبر 2018 16:54

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) غیر مسلم ہندو تارکین وطن کی جائیداد کا تحفظ محکمہ کسٹوڈین آزادکشمیر کی اولین ترجیح ہے۔ غیر مسلم ہندو تارکین وطن کے نام کسی بھی صورت میں اندراجات ریکارڈ سے خارج نہیں ہونے چاہئیں۔ نئی جمعبندی مرتب کرنے کے موقع پر عاملان کسٹوڈین محکمہ مال کے اہلکاران کے ساتھ رابطہ کرکے اپنے ریکارڈ کے مطابق جمعبندی تکمیل کروائی جائے تاکہ مشکلات سے بچا جاسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کسٹوڈین ہیڈ کوارٹر مظفرآباد مسعود عباسی نے اپنے دورہ کوٹلی کے دوران محکمہ کسٹوڈین کوٹلی کے آفیسران ، اہلکاران و عوامی وفود ، وکلاء سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کسٹوڈین آزادکشمیر کے آفیسران و اہلکاران اپنے فرائض منصبی بخوبی نبھا رہے ہیں اور سائلین کو دستیاب سہولیات باہم پہنچا رہے ہیں لیکن عوام الناس کو چاہیے کہ اپنے زیر قبضہ رقبہ جات کے جملہ امور میں دلچسپی لیتے ہوئے ریکارڈ کا خیال بھی رکھیں اور اس کی دیکھ بھال پر نظر رکھیں۔

متعلقہ عنوان :