مسلم لیگ ن کی حکومت نے جو بھی عوام سے وعدے کیے تھے وہ پورے کیے جارہے ہیں،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان

بدھ 12 دسمبر 2018 16:57

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) آزادکشمیر کے وزیربلدیات راجہ نصیر احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے جو بھی عوام سے وعدے کیے تھے وہ پورے کیے جارہے ہیں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان ہماری ٹیم کے کپتان ہیں میرے حلقہ سہنسہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں جن میں ہولاڑ سے لے کر گلپور تک سڑک ،سہنسہ سے کلاہ تک 24فٹ چوڑی کشادہ سڑک ،سہنسہ میں گریٹر واٹر اسکیم جو کہ کروڑوں کا منصوبہ ہے اور اب گرڈ اسٹیشن کا قیام جو کہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے میں دن رات اپنے حلقے کے عوام کی بہتری اور انھیں ہر سہولت انکے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کے عزم کے ساتھ کام کرتا ہوں جو میرے سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہوتی۔