خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر فوری طور پر جاری کئے جائیں، سید نوید قمر

بدھ 12 دسمبر 2018 16:57

خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر فوری طور پر جاری کئے جائیں، سید نوید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر کہا کہ خواجہ سعد رفیق اس ایوان کے رکن ہیں ان کے پروڈکشن آرڈر فوری طور پر جاری کئے جائیں، وہ 7 لاکھ لوگوں کے نمائندے ہیں۔ ان کو عوام کی نمائندگی سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

تب سے ارکان اس زد میں آرہے ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ یا تو آئندہ سیشن اڈیالہ جیل میں رکھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر کچرا پھینک کر گندا کیا جارہا ہے، یہ صورتحال مارشل لاء کے زمانے میں ہوتی ہے، جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف بھی کارروائی شروع کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔