حکومت اپنے منشور کے تحت غذائیت سے بھر پوراشیائے خورد و نوش کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے، فوڈ فورٹیفکیشن پروگرام سے شہریوں کو متوازن غذا کی فراہمی میں مدد ملے گی

پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین کا یو کے ایڈ اور غیر سرکاری تنظیم آگاہی کے اشتراک سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب

بدھ 12 دسمبر 2018 17:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین نے کہا ہے کہ فوڈ فورٹیفکیشن پروگرام غذائیت کی کمی کا شکار شہریوں کے لئے شروع کیا گیا ہے، حکومت اپنے منشور کے تحت غذائیت سے بھر پوراشیائے خورد و نوش کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے، فوڈ فورٹیفکیشن پروگرام سے شہریوں کو متوازن غذا کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو کے ایڈ اور غیر سرکاری تنظیم آگاہی کے اشتراک سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تاہم کانفرنس کے انعقاد کا مقصد شہریوں میں فوڈ فورٹیفکیشن پروگرام سے متعلق آگاہی اور شعور اجاگر کرنا ہے۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین نے کہا کہ فوڈ فورٹیفکیشن پروگرام غذائیت کی کمی کا شکار شہریوں کے لئے شروع کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت اپنے منشور کے تحت غذائیت سے بھر پوراشیائے خورد و نوش کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے اور فوڈ فورٹیفکیشن پروگرام سے شہریوں کو متوازن غذا کی فراہمی میںبھر پور مدد ملے گی۔ اس موقع پرکانفرنس میں دیگر شرکاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ فوڈ فورٹیفکیشن پروگرام کا مقصد بچوں میں سیکھنے اور پڑھنے کی صلاحیت کو بہتر بنانا، بچوں کی ذہنی نشو و نما، بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت، حاملہ خواتین اور مائوں میں خون کی کمی کو دور کرنا، نومولود کوذہنی نقائص سے محفوظ رکھنا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد طاہر نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فورڈ فورٹیفکیشن کے حوالے سے جو کام ہو رہا ہے وہ قابل تحسین ہے اور ہم ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غذا کی کم نہیں غذائیت کے حوالے سے شعور کی کمی ہے۔ سوالات کے جواب دیتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ فوڈ فورٹیفائیڈ خوراک جسم کو تندرست اور توانا رکھنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے تحفظ، بچوں کی ذہنی اور سیکھنے کی صلاحیت میں بہتری، بچوں کی بہتر نشو ونما ، پیدائشی، ذہنی ، جسمانی نشوونما میں بہتری لاتی ہے۔

اس حوالے سے تمام شراکت دار مل کر کام کررہے ہیں ۔ غیر سرکاری تنظیم آگاہی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام 4 اضلاع میں شروع کیا جا چکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عام لوگوں تک یہ بات نہیں پہنچ رہی جس طرح پہنچنی چاہیے لیکن ہمیں یقین ہے کہ جس طرح ہم نے اس پروگرام کو شروع کیا، ہم پروگرام کو کامیاب بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :