فواد چوہدری کا مریم اورنگزیب سے دلچسپ مکالمہ

حوصلہ رکھیں ابھی آپ کو بھی جانا ہے ۔۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دوران تقریر مداخلت کرنے پر مریم اورنگزیب کو نیب کا دروازہ یاد دلا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 12 دسمبر 2018 16:49

فواد چوہدری کا مریم اورنگزیب سے دلچسپ مکالمہ
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 دسمبر 2018ء) قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن اراکین کی جانب سے سوالوں کا جواب دینے کیلئے کھڑے ہوئے تو تقریر کے آغاز میں ہی مسلم لیگ (ن) کے اراکین کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کی تربیت میں کمی ہے جس پر اپوزیشن ڈائس سے ’’ ڈبو ،لوٹا اور مشرف کا یارکے نعرے لگا ئے ‘‘۔

فواد دچوہدرین نے قومی اسمبلی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تربیت ٹھیک نہیں ہوئی جس پر اپوزیشن کی طرف سے شدید نعرے بازی کی گئی۔فواد چوہدری کی تقیر کے دوران مریم اورنگزیب نے مداخلت کرنے کی کوشش کی تو فواد چوہدری نے کہا کہ حوصلہ رکھیں آپ کی بھی باری آئے گی،فواد چوہدری نے مریم اورنگزیب سے کہا کہ اب آپ نے بھی جانا ہے۔

(جاری ہے)

ٰخیال رہے نیب نے سابق وفاقی وزیر مریم اونگزیب کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم اورنگزیب کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔نیب نے مریم اورنگزیب کے اثاثوں سے متعلق چھان بین شروع کر دی ہے مریم اورنگزیب پر پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے جب کہ مریم اورنگزیب پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی بھی خبریں ہیں۔ تاہم اب نیب نے اس حوالے سے باقاعدہ انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔

اس حوالے سے کچھ روز قبل سابق چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی بھی ایک بیان دے چکے ہیں۔ٹھے انہوں نے کہا کہ مجھے غیر قانونی تقرری کیس میں پھنسایا گیا ہے۔ عطاءالحق قاسمی نے کہا کہ مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں اور کسی سے مخلص نہیں ہیں۔مریم اورنگزیب ے میرے خلاف جھوٹا کیس بنایا۔جس پر پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا ردِ عمل سامنے آیا تھا ان کا کہنا تھا کہ میں عطا الحق قاسمی کی بہت عزت کرتی ہوں میرا ان سے کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نواز شریف بڑے لیڈر ہیں وہ کسی سے پوچھ کر سیاسی فیصلے نہیں کرتے اور ہم سب ان کے مشورے پر عمل کرتے ہیں۔