آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھی ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی دہلی کی عدالت میں پیش

بدھ 12 دسمبر 2018 17:03

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کا آج پٹیالہ ہائوس نئی دہلی میں این آئی اے کی عدالت میں پیش کیاگیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عدالت نے این آئی اے کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ سماعت پر خواتین رہنمائوں پر لگائے گئے الزامات کا ثبوت پیش کرے۔ کیس کی اگلی سماعت 17جنوری 2019کو مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :