چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارکادورہ تھر،

ہسپتالوں،آراو پلانٹس کے موقع پرعوام کی شکایتوں اورناقص انتظامات پرچیف جسٹس انتظامیہ پربرہم

بدھ 12 دسمبر 2018 17:03

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارکادورہ تھر،
تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار تھرکے دورے پر پنہچے ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار ایشیا کے سب سے بڑے آر او پلانٹ اور سول ہسپتال مٹھی کا بھی دورہ کیا، ہسپتال کے دورے کے دوران مریضوں اور عام لوگوں سے بات چیت کی اور اسپتال میں مہیا سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی، دورے کے دران چیف جسٹس نے سول ہسپتال مٹھی کے بچوں ، نرسری، خواتین ، ایمرجنسی وارڈوں کے ساتھ او پی ڈی کا دورہ کرکے معلومات حاصل کی۔

اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں دوائیاں چیک کرتے ہوئے غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ یہاں دو تین دوائی کے قسم موجود ھیں اگر کوئی بڑا واقعہ ھو جائے تو کیا کرینگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تھر کے کافی لوگ شکایات لے کر پہنچ گئے۔ چیف جسٹس پاکستان مٹھی میں موجود ایشیا کے بڑے سولر آر او پلانٹ کا دورا کیا۔اس موقع پر انتظامیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ روزانہ بیس لاکھ گیلن صاف پانی دیتا ھے،جو 50 ہزار آبادی کے ساتھ دو لاکھ مویشیوں کو پانی فراھم کیا جاتا ہے۔

اس کے بعد چیف جسٹس پاکستان نے ڈیپلو کی تعلقہ ہسپتال اور ڈیپلو کے گاؤں کوڑیو کا دورہ کر کے جائزہ لیا اور غصے کا اظہار کیا۔ ڈیپلو اسپتال میں سہولیات کی فقدان اور بہتر علاج نہ ہونے، دوائیاں نہ ملنے کی شکایات پر انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا ۔ گاؤں کوڑیو کے دورے کہ دوران پانی اور صحت کی سہولیات نہ ہونے کہ ساتھ تعلیم کا نظام درہم برہم تھا۔

اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے انتظامیہ پر غصے کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ ان کی شکایات کو جلد حل کیا جائے ۔ اس موقع پر لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے صحت،تعلیم، پانی کے ساتھ دیگر مسائل پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف شکایات کیں۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاھ ، مختلف ڈپارٹمینٹس کے سیکریٹریز ، ڈی جیز ،متعلقہ افسران کے ساتھ ڈویزنل اور ضلعی افسران بھی موجود تھے۔