صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات،

باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ باہمی اور اقتصادی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری پر بات چیت ہوئی

بدھ 12 دسمبر 2018 17:03

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی دارلحکومت ریاض میں سعودی فرمانروا خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بدھ کو ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر بات چیت ہوئی۔ سعودی عرب میں پاکستان کے قائم مقام سفیر ذیشان احمد اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل شہریار اکبر خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔