پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مندی بڑھ گئی

انڈیکس مزید ساڑھے 5 سو پوائنٹس گر گیا، سرمایہ کاروں کے 105ارب روپے ڈوب گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 12 دسمبر 2018 17:17

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مندی بڑھ گئی
راچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 دسمبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مندی بڑھ گئی۔سرمایہ کاروں کے 105ارب روپے ڈوب گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکچینج میں آج بھی مندی کا رحجان دیکھنے میں آیا۔انڈیکس مزید ساڑھے 5 سو پوائنٹس گر گیا۔جس سے سرمایہ کاروں کے 105ارب روپے ڈوب گئے۔اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز مندی کا رحجان جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 544 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پہلے سیشن کے اختتام پر انڈیکس میں 600 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔اگر گذشتہ روز کی بات کریں تو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے منگل کوزبردست مندی رہی اور کے ایس ای100 کی 39200،39100،39000اور38900کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کے 82ارب42 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت19.56فیصدکم جبکہ67.97فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب توانائی،کیمیکلز،سیمنٹ اوردیگرمنافع بخش سیکٹرمیںخریداری کے باعث کاروبار کاآغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس39338پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کے دبائو کے باعث مقامی سرمایہ تذبذب کاشکار نظرآئے اوراپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس38800کی سطح پر آگیا تاہم ایک بار پھر غیرملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس38851پوائنٹس کی سطح پر آگیا تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس447.67پوائنٹس کمی سی38851.96پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر343کمپنیوں کے حصص کا کاروبارہوا،جن میں سی80کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،231کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ32کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں82ارب42 کروڑ89لاکھ39ہزار650روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر78کھرب24 ارب20 کروڑ42لاکھ49ہزار723روپے ہوگئی ۔

،منگل کومجموعی طور پر12کروڑ40لاکھ11ہزار380شیئرزکا کاروبارہوا،جوپیر کی نسبت3کروڑ1لاکھ61ہزار660 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت39.99روپے اضافے سی6800.00روپے اورسازگار انجینئرنگ کے حصص کی قیمت10.84روپے اضافے سی247.65روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی سروس انڈسٹریزلمیٹڈکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت25.00روپے کمی سی725.00روپے اورماڑی پیٹرولیم کے حصص کی قیمت24.09روپے کمی سی1340.23روپے پر بند ہوئی ۔

منگل کو پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں91لاکھ52ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت11پیسے کمی سی25.00روپے اورامریلی اسٹیل کی سرگرمیاں85لاکھ73ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت1.37روپے کمی سی52.37روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس287.37پوائنٹس کمی سی18512.82پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس875.21 پوائنٹس کمی سی65548.16پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس241.52پوائنٹس کمی سی28551.5پوائنٹس پر بند ہوا ۔