قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کو خراج تحسین

نیب نے مریم اورنگزیب کو نامعلوم درخواست پر نوٹس دیا ہے جس کا مقصد خاموش کرانا ہے ،ْنواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے نیب میں جتنی پیشیاں بھگتیں ہیں ،ْپاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ،ْنواز شریف کو پاکستان کو پاکستان کی خدمت کرنے کی سزا دی جارہی ہے ،ْمشکل وقت ضرور ہے لیکن مایوسی ہرگز نہیں، اللہ تعالیٰ ہمیں سرخرو کریگا ،ْ (ن)لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب

بدھ 12 دسمبر 2018 17:36

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا سابق وزیر ریلوے سعد رفیق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے مریم اورنگزیب کو نامعلوم درخواست پر نوٹس دیا ہے جس کا مقصد خاموش کرانا ہے ،ْنواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے نیب میں جتنی پیشیاں بھگتیں ہیں ،ْپاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ،ْنواز شریف کو پاکستان کو پاکستان کی خدمت کرنے کی سزا دی جارہی ہے ،ْمشکل وقت ضرور ہے لیکن مایوسی ہرگز نہیں، اللہ تعالیٰ ہمیں سرخرو کریگا۔

بدھ کو مسلم لیگ (ن)کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلا س سے خطاب کے دور ان شہباز شریف نے خواجہ سعد رفیق کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کے لئے پوری ایمانداری قومی جذبے اور دن رات مخلصانہ کوششیں کرکے اس قومی ادارے کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہا کہ نیب نے مریم اورنگزیب کو نامعلوم درخواست پر نوٹس دیا ہے جس کا مقصد انہیں خاموش کرانا ہے ۔

شہبازشریف نے کہا کہ مریم اورنگزیب پارٹی کی بہت متحرک، محنتی اور زیرک رہنما ہیں ۔شہباز شریف نے کہ اکہ خواجہ سلمان رفیق میرے ساتھ پنجاب کابینہ میں شامل تھے بہت ہی شریف النفس انسان ہیں اور محنت و ایمانداری سے کام کیا۔ شہباز شریف نے کہاکہ محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے نیب میں جتنی پیشیاں بھگتیں ہیں ،ْپاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف دور حکومت میں بجلی کا بہترین پروگرام ہمیشہ کے لئے ختم کیا گیا جتنی برق رفتاری اور اس کی پوری دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کے علاوہ پانچ ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے گئے جس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔شہباز شریف نے کہا کہ 160 ارب روپے کی بچت ان منصوبوں میں کی گئی یہ رقم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی ۔

شہباز شریف نے کہاکہ گدو پاور پلانٹ میں لگنے والی مشینری کی بجلی کی پیداوار کی صلاحیت 54 فیصد تھی۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں جو پانچ بجلی کے پلانٹس لگائے گئے ان کی جدید ترین بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 61 فیصد ہے ۔ شہبازشریف نے کہاکہ نواز شریف کو پاکستان کو پاکستان کی خدمت کرنے کی سزا دی جارہی ہے ۔ شہباز شریف نے کہاکہ 62 دن عقوبت خانے میں نیب حکام کو ایک ایک منصوبے کی تفصیل بتائی جس پر وہ حیران ہوتے۔

شہباز شریف نے کہاکہ میں نے نیب حکام کو بتایا کہ یہ وہ خدمت ہے جس کی اللہ تعالیٰ نے ہمیں سعادت دی۔شہبازشریف نے کہا کہ مشکل وقت ضرور ہے لیکن مایوسی ہرگز نہیں، اللہ تعالیٰ ہمیں سرخرو کرے گا، یہ اللہ تعالیٰ کا قرآن کریم میں وعدہ ہے ۔ شہبازشریف نے اجلاس سے اپنے خطاب میں قرآن پاک کی آیات اور ان کا ترجمہ سنایا۔ انہوںنے کہاکہ عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں ۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں بطور پارٹی خود احتسابی کرنی ہے، غلطیوں سے سبق سیکھنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ محمد نواز شریف کا گزشتہ دور حکومت پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین دور رہا جس کے دوران پاکستان نے بے مثال ترقی کے اہداف حاصل کیے۔مسلم لیک (ن )کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پارٹی صدر شہباز شریف نے اجلاس میں شعر بھی سنایا۔تمنا آبرو کی ہے اگر گلزارِ ہستی میں ،ْتو کانٹوں سے الجھ کر زندگی کرنے کی خواہش کر لے ،ْنہیں یہ شان خود داری چمن سے توڑ کر تجھ کو ،ْکوئی دستار میں رکھ لے کوئی زیب گلو کر لے۔