شہباز شریف کا خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ

بدھ 12 دسمبر 2018 17:36

شہباز شریف کا خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ احتساب کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے بہت کچھ کہہ سکتا ہوں مگر الزام خود میری ذات پر ہے اس لئے نہیں کہوں گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خواجہ سعد رفیق 7 لاکھ لوگوں کے نمائندہ ہیں اور الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے ایوان کے رکن بنے ہیں ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔