تیونس کے تجارتی خسارہ میں 21 فیصد اضافہ ، ریکارڈ 5.86 ارب ڈالر پر آگیا

بدھ 12 دسمبر 2018 17:42

تیونس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) تیونس کا تجارتی خسارہ بڑھ کر ریکارڈ 5.86 ارب ڈالر پر آگیا۔تیونس کے سرکاری ذرائع سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے گیارہ ماہ میں ملک کے تجارتی خسارے میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے اور تجارتی خسارہ بڑھ کر ریکارڈ17.32 ارب دینار( 5.86 بلین ڈالر )پر آگیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے پہلے گیارہ ماہ میں ٹریڈ ڈیفیسٹ کا حجم 14.3 ارب دینار تھا جو کہ درآمدات میں اضافے اور برآمدات میں کمی کے باعث بڑھ گیا۔جنوری تا نومبر کے دوران درآمدات کے حجم میں 20 فیصد سی54.4 بلین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :