وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر امان اللہ کی ملاقات

بدھ 12 دسمبر 2018 18:30

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر امان اللہ نے ملاقات کی ،جس میں وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے آئین اورقانون کی بالادستی کیلئے وکلاء برادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون اور انصاف کی عملداری یقینی بنانے کیلئے وکلاء برادری کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کیلئے بھی وکلاء برادری کو موثر کردارادا کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں جلد ہی بار کے نمائندوں کے وفد سے ملاقات کروںگا۔انہوںنے کہا کہ وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے ۔ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن امان اللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مختصر عرصے میں نمایاں کام کیا ہے اورعوامی فلاح وبہبود کیلئے عثمان بزدار نے متعدد اقدامات کئے ہیں ۔