شطرنج کا نمائشی میچ 16دسمبر کو راولپنڈی میں ہوگا

بدھ 12 دسمبر 2018 19:47

شطرنج کا نمائشی میچ 16دسمبر کو راولپنڈی میں ہوگا
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) پاکستان چیس فیڈریشن کے زیر اہتمام شطرنج کا ایک روزہ نمائشی میچ 16دسمبر کو راولپنڈی میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

پاکستان چیس فیڈریشن کے نائب صدر و منتظم میچ محمد امین ملک نے اے پی پی کو بتایاکہ پاکستان میں شطرنج کے فروغ کیلئے نمائشی میچوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے اس ضمن میں راولپنڈی میں شطرنج کا نمائشی میچ 16دسمبر کو شالیمار ہوٹل راولپنڈی کے تعاون سے منعقد کیا جائے گا۔ پاکستان چسٹ فیڈریشن کی صدر سینیٹر کلثوم پروین نے شطرنج مقابلوں کے انعقاد میں اشتراک کرنے والوں کا خیر مقدم کیا اور کہاکہ اس تعاون کی بدولت پاکستان میں شطرنج کا کھیل فروغ پا سکے گا ۔

متعلقہ عنوان :