بلوچستان میں کرپشن کے خاتمے اور گڈ گورننس کے لئے صوبائی حکومت نیب کی بھرپور معاونت کرے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا نیب بلوچستان کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب
بدھ 12 دسمبر 2018 19:50
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ بلوچستان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ دنیاوی اور دینی معاملات کو صاف رکھیں، اسلام میں جبر نہیں لیکن خوداحتسابی کا عمل دین میں موجود ہے، اگر ہم مالی مشکلات میں پھنس گئے تو معاشرتی برائیاں بھی بڑھ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں دین کو اپنا حصہ بنانا ہوگا، ہمارے منصب کا تقاضا ہے کہ غلط کام سے انکار کریں اور صوبے کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریںکیونکہ بلوچستان ہم سے ہے اور ہم بلوچستان سے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب اس صوبے سے ہمیں بہت کچھ ملنا ہے تو ہم اسکا ماحول کیوں خراب کریں اس لئے ہمیں ذاتی مفادات کی بجائے مفادات عامہ کے فیصلے کرنا ہوں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گزشتہ 15 سالوں میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر جو تباہی ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی، صوبے کی 15 سالہ پرانی اسکیموں کا بھی مکمل نہ ہونا سیاسی لوگوں کا قصور ہے۔ انہوں نے کہاکہ بیوروکریسی لاپرواہی کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں کی چھان بین نہیں کرتی، انہوں نے کہا کہ ماضی میںصوبے میں بدانتظامی سے کرپشن کو فروغ ملا اگر ہم خاموش رہے تو کبھی چیزیں درست نہیں ہونگی، اگر انسان برائی کی دلدل میں پھنس جائیں تو آپ کا احساس مرجائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نیب بلوچستان عابد جاوید نے کہا کہ کرپشن کے اقسام قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی پہلی تقریر میں بیان کی تھی ہم سب کو کرپشن کے بیخ کنی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، بدعنوانی کے خاتمے کے بغیر ممکن نہیں نیب کی کوشش ہے کہ لوٹی ہوئی رقم ریکور کرکے حکومت کے حوالے کریں۔ انہوں نے کہاکہ جلد چیئرمین نیب بلوچستان کا دورہ کریں گے۔ڈی جی نیب نے کہا کہ سیکرٹریز معلومات کی فراہمی میں مدد کریں تو کرپشن کا تدارک ممکن ہے۔ ڈی جی نیب بلوچستان عابد جاوید نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو 46کروڑ کا چیک دیا جو مختلف کرپشن کیسز میں صوبائی محکموں کے بدعنوان عناصر سے ریکور کئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.