ای سی ایل سے متعلق وزارت داخلہ کی بریفنگ مسترد، ڈی جی ایف آئی اے طلب
لوگوں کو ای سی ایل کے ساتھ واچ لسٹ اور بلیک لسٹ پر بھی ڈالا جا رہا ہے، حمزہ شہباز، محسن داوڑ اور علی وزیر سمیت اسمبلی کے ممبران کے نام ای سی ایل پر ڈال دیئے گئے ،ْ مصطفی نواز کھوکھر جمہوریت میں جبری گمشدگیوں کی کوئی گنجائش نہیں، قانون میں تبدیلی لاکر اس معاملے کو حل کرنا چاہتے ہیں ،ْشیریں مزاری
بدھ 12 دسمبر 2018 20:06
(جاری ہے)
کمیٹی کی رکن عائشہ فاروق نے کہا کہ زلفی بخاری کو ای سی ایل میں نام کے باوجود بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ،ْیہ دہرا معیار کیوں رکھا گیا ہے، حمزہ شہباز پر کوئی نیب کیس نہیں اس کے باوجود انہیں بیرون ملک جانے سے روکا گیا، یہ تو بنیادی انسانی حقوق کیخلاف ہے۔
وزارت داخلہ کے حکام نے کہا کہ ای سی ایل میں نام عدالتوں کے کہنے پر اور کابینہ کی منظوری سے ڈالا جاتا ہے، ہمارے ریکارڈ کے مطابق حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل پر نہیں بلکہ بلیک لسٹ پر ہے۔وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن اور سیکرٹری وزارت داخلہ کو کمیٹی میں طلب کرنے کی تجویز دی۔ کمیٹی نے ای سی ایل کے حوالے سے وزارت داخلہ کی بریفنگ مسترد کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی خیبرپختون خوا، چیف سیکرٹری کے پی اور وزیر داخلہ کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے گمشدگیوں سے متعلق بل کے معاملے پر بھی غور کیا۔ شیریں مزاری نے کہا کہ جمہوریت میں جبری گمشدگیوں کی کوئی گنجائش نہیں، قانون میں تبدیلی لاکر اس معاملے کو حل کرنا چاہتے ہیں، لاپتہ افراد کی تمام فہرستیں منگوا لیں ہیں، لاپتہ افراد کے معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس معاملے پر اختر مینگل کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی ہے، ہم لاپتہ افراد کا معاملہ ختم کرنا چاہتے ہیں۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ مسنگ پرسن کے معاملے پر کوشش ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کریں، ہم مسنگ پرسن کی لسٹ منگوا رہے ہیں، آئندہ دو ہفتوں میں جبری گمشدگیوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوگا، جمہوریت میں جبری گمشدگیوں کی کوئی گنجائش نہیں، جو لوگ دس سے 15 سال سے غائب ہیں انکے خاندان کو آگاہ کرناچاہیے، اگر کسی کو اٹھاناہے تو مقدمہ درج کریں اور پیش کریں۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.