چیف جسٹس کی گاڑی تھرپارکر میں ریت میں دھنس گئی ،ْ گاڑی کر اتر کر کچھ دور پیدل چلنا پڑا ،ْ تھری باشندوں نے دھکادے کر ریت سے نکالا

بدھ 12 دسمبر 2018 20:13

چیف جسٹس کی گاڑی تھرپارکر میں ریت میں دھنس گئی ،ْ گاڑی کر اتر کر کچھ ..
تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) تھرپارکر کے ایک گائوں کوڑیو کے دورہ کے موقع پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی گاڑی ریت میں دھنس گئی جس کے بعد انہیں گاڑی سے اتر کر کچھ دور پیدل بھی چلنا پڑا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف جسٹس کی گاڑی کو تھری باشندوں نے دھکا دے کر ریت سے نکالا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس نے دورہ تھر میں مصری شاہ آر او پلانٹ سے پانی بھی پیا۔

متعلقہ عنوان :