Live Updates

عمران خان کیخلاف ہرجانے کیس کی سماعت میں پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے کے وکیل نے اعتراض کا جواب جمع کرادیا

بدھ 12 دسمبر 2018 20:22

عمران خان کیخلاف ہرجانے کیس کی سماعت میں پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان کیخلاف ہرجانے کیس کی سماعت میں پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے کے وکیل نے اعتراض کا جواب جمع کرادیا۔

(جاری ہے)

پشاور کی مقامی عدالت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے سینیٹ ووٹ بیچنے کے الزام سے متعلق فوزیہ بی بی کے کیس کی سماعت ہوئی ،سابق خاتون ایم پی اے کے وکیل نے اعتراض کا جواب جمع کردیا،وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ ہرجانہ کیس اسپیشل لاء ہے الیکشن یہاں ہوا ،ووٹ کے فروخت سے متعلق بیان بھی ریکارڈ پرموجود ہے،کیس کی سماعت یہیں کی جائے،عمران خان کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق اعتراض کیا تھا،کیس میں عمران خان کے وکیل نے مصروفیات کی بناء پرمہلت مانگ لی،جس پر عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج شاہ ولی اللہ نے کی،فوزیہ بی بی نے سینیٹ ووٹ بیچنے کے الزام پرعمران خان کے خلاف پچاس کروڑ ہرجانے کا کیس دائر کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات