ٹیکساس‘ قتل کے مجرم کو زہریلا انجکشن لگا کر سزائے موت دیدی گئی

ریاست ٹیکساس میں اس سال سزائے موت سے ہمکنار ہونیوالے افراد کی تعداد 13 ہو گئی

بدھ 12 دسمبر 2018 20:42

شکاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں قتل اور عصمت دری کے ایک مجرم کو زہریلا انجکشن لگا کر سزائے موت دیدی گئی۔ریاست ٹیکساس میں اس سال سزائے موت سے ہمکنار ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہو گئی۔جیل کی انتظامیہ کے مطابق43 سالہ الوین برازیل کو ہنٹسویلے کی جیل میں موت سے ہمکنار کیا گیا اس کو2001 میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

الوین نی18سال کی عمر میں 1993 میں ایک نوبیہتا جوڑے 27 سالہ ڈگلس اور 23 سالہ لورا کو نشانہ بنایا تھا جن کی شادی کو صرف 10روز ہی گزرے تھے۔الوین نے ڈیلاس میں ہنی مون منانے والے جوڑے کو ایک مقام پر چہل قدمی کرتے ہوئے بندوق کے زور پر روکا اور ان کو لوٹنے کی کوشش کی تاہم جب ان سے کچھ نہ برآمد ہوا تو اس نے ڈگلس کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد لورا کی عصمت دری کی اور بعد میں اسے بھی قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

الوین کی سزا پر عمل درآمد کے بعد ٹیکساس میں اس سال سزائے موت سے ہمکنار ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہو گئی ہے جبکہ امریکا کی باقی ریاستوں میں اس سال کل گیارہ افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد ہوا۔اس سال کے آخر میں ریاست ایری زونا کی جیل میں جوز اینٹونیو جمنیز کو زہریلا انجکشن دے کر ہلاک کیا جائے گا جس نے 1992میں ایک63 سالہ خاتون کو خنجر سے وار کر کے قتل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :