سٹراسبرگ کرسمس مارکیٹ میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد4 ہو گئی

بدھ 12 دسمبر 2018 20:42

سٹراسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) فرانس کے مشرقی شہر سٹراسبرگ کی کرسمس مارکیٹ میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد4 ہو گئی۔

(جاری ہے)

سٹراسبرگ کے مئیر رولنڈ ریز کے مطابق کرسمس بازار میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد4 ہو گئی جبکہ تین سے چار زخمیوں کی حالت نازک ہے۔انھوں نے کہا کہ کرسمس بازار میں فائرنگ کرنے والے نامعلوم حملہ آور کی تلاش جاری ہے جس نے فرار سے قبل گشت میں مصروف پولیس اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی۔