جنگی حکمت عملی میں ہمیں ہائبرڈوار فئیر اور سائبر وار فئیر کے خلاف چوکنا رہنا ہے ،ْ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی

جیو اسٹریٹجک حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے قومی مفاد کو اولین ترجیح دینی ہے ،ْ تقریب سے خطاب

بدھ 12 دسمبر 2018 21:08

جنگی حکمت عملی میں ہمیں ہائبرڈوار فئیر اور سائبر وار فئیر کے خلاف چوکنا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ جنگی حکمت عملی میں ہمیں ہائبرڈوار فئیر اور سائبر وار فئیر کے خلاف چوکنا رہنا ہے۔پاک بحریہ کی ایوی ایشن جہت کی تقریب کا انعقاد بدھ کو کراچی میں ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے۔

دوران تقریب نیول چیف انہوں نے کہا کہ جنگی حکمت عملی میں ہمیں ہائبرڈوار فئیر اور سائبر وار فئیر کے خلاف چوکنا رہنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ جیو اسٹریٹجک حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے قومی مفاد کو اولین ترجیح دینی ہے۔ جنگیں صرف سازو سامان کے زور پر نہیں بلکہ جذبہ ایمانی اور دفاعی مقصد کے ساتھ خلوص کی طاقت سے لڑی جاتی ہیں۔نیول چیف ظفر محمود عباسی نے کہا کہ ماضی میں پاک بحریہ نے اپنی کم عددی طاقت کے باوجود بڑیدشمن کا جواں مردی سے مقابلہ کیا اور اسے نا قابل تلافی نقصان پہنچایا-پاک بحریہ کی ایوی ایشن جہت کی تقریب میں میرینائزڈ اے ٹی آر، دوسی کنگ ہیلی کاپٹر اور ہیلی کاپٹر سیمولیٹر بھی شامل تھے۔

دونوں سی کنگ ہیلی کاپٹرز کو مقامی طور پر پاک بحریہ کی دفاعی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ساز و سامان سے لیس کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :