مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کے دھاوے جاری

یہودی انتہا پسند لیڈروں ، قابض فوجیوں اور یہودی آباکاروں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ میں داخل ،مقدس مقام کی بے حرمتی

بدھ 12 دسمبر 2018 21:24

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) یہودی آباد کاروں کی جانب سے مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے کا اشتعال انگیز سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز علی الصباح مسجد اقصیٰ میں یہودی انتہا پسند لیڈروں ، قابض فوجیوں اور یہودی آباکاروں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

(جاری ہے)

فلسطینی محکمہ اوقاف کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ فراس الدبس نے بتایا کہ گزشتہ روز45 یہودی آباد کار پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں قبلہ اول میں داخل ہوئے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔اس موقع پر مسجد کے محافظوں نے یہودیوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی تو یہودیوں نے انہیں زدو کوب کیا۔ اسرائیلی پولیس نے بھی فلسطینی محافظوں کو پیچھے دھکیل دیا اور یہودی آباد کاروں کو آزادی کے ساتھ مسجد میں گھومنے کی اجازت دی گئی۔

متعلقہ عنوان :