غزہ ،13 فلسطینی شہریوں کی اسرائیلی ’ایشل‘ جیل میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات

بدھ 12 دسمبر 2018 21:24

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 13 فلسطینی شہریوں نے گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کی ’ایشل‘ جیل میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کی۔اطلاعات کے مطابق فلسطینی اسیران اور ان کے اقارب کے درمیان ملاقات کا اہتمام انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے ادارے’ریڈ کراس‘ کی جانب سے کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ریڈ کراس کی ترجمان سہیر زقوت نے بتایا غزہ کی پٹی کے 13 شہریوں جن میں بچے شامل تھے نے اسرائیلی ’ایشل‘ جیل میں قید 9 اسیران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے لیے غزہ کے شہری سرحدی گذرگاہ بیت حانون سے بسوں کے ذریعے راستے پہنچے تھے۔خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کی تعداد 6500 سے زائد ہے۔ ان میں سینکڑوں فلسطینی غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں، اسیران میں 62 خواتین اور 350 بچے ہیں جن کی عمریں 18 سال سے کم بتائی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :