پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل،سرمایہ کاروں کی1کھرب5ارب27 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے

بدھ 12 دسمبر 2018 21:43

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل،سرمایہ کاروں کی1کھرب5ارب27 ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںمندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوزبردست مندی رہی اور کے ایس ای100کی38800،38700،33600،38500اور38400کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کی1کھرب5ارب27 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت17.35فیصدزائد جبکہ79.42فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

بدھ کو کاروبار کاآغازملے رجحان میں ہوا،تاہم ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کے دبائو کے باعث مقامی سرمایہ تذبذب کاشکار نظرآئے اوراپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس38132کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب توانائی،کیمیکلز،سیمنٹ اوردیگرمنافع بخش سیکٹرمیںخریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 38300کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتار چڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس544.51پوائنٹس کمی سی38307.44پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر350کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی56کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،278کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب5ارب27 کروڑ52لاکھ66ہزار521روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر77کھرب18 ارب92 کروڑ89لاکھ83ہزار202روپے ہوگئی ۔

بدھ کومجموعی طور پر14کروڑ56لاکھ27ہزار760شیئرزکا کاروبارہوا،جومنگل کی نسبت2کروڑ15لاکھ16ہزار380 شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے آئس لینڈٹیکسٹائل کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت41.00روپے اضافے سی1639,25روپے اورآئی سی آئی پاکستان کے حصص کی قیمت16.90روپے اضافے سی743.98روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپس موریس پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت175.00روپے کمی سی3325.00روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت17.14روپے کمی سی1001.45روپے پر بند ہوئی ۔

بدھ کو پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں1کروڑ64لاکھ93ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت95پیسے اضافے سی25.56روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ64لاکھ90ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت2پیسے اضافے سے 5.78روپے ہوگئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس261.77پوائنٹس کمی سی18251.05پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس729.99 پوائنٹس کمی سی64818.17پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس367.61پوائنٹس کمی سی28183.98پوائنٹس پر بند ہوا ۔