Live Updates

لاہور میں "نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم منصوبہ" کھٹائی میں پڑ گیا

صوبائی دارالحکومت میں ’’ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ‘‘ کے تحت گھر بنانے کا منصوبہ اگلے سال تک موخر کردیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 12 دسمبر 2018 18:50

لاہور میں "نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم منصوبہ" کھٹائی میں پڑ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 دسمبر2018ء) لاہور میں نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا، صوبائی دارالحکومت میں ’’ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ‘‘ کے تحت گھر بنانے کا منصوبہ اگلے سال تک موخر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم منصوبے کا آغاز کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ اعلان کیا گیا تھا کہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں منصوبے کا آغاز دسمبر یا جنوی کے ماہ تک کر دیا جائے گا، تاہم اب اس منصوبے کو اگلے برس تک موخر کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ محکمہ مال کی فہرستوں کے نامکمل ہونے، تعمیر کے حوالے سے لینڈ بینک بھی تیار نہ ہونے اور مقام کا انتخاب نہ ہوسکنے کے باعث لاہور میں منصوبے پر آئندہ سال فروری کے بعد جامع کام شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محکمہ مال کی فراہم کردہ فہرستیں نامکمل ہونے سے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے لینڈ بینک بھی تیار نہ ہوسکا۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ کے تحت پنجاب کے تین شہروں میں منصوبہ شروع کرنے کے عمل کو حتمی شکل دے دی گئی تاہم صوبائی دارالحکومت لاہور میں گھر بنانے کا منصوبہ اگلے سال جنوری تک موخرکر دیا گیا ہے۔ آئندہ سال فروری کے بعد لاہور میں گھروں کی تعمیر کے پلان پر جامع کام شروع ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے محکمہ مال کی جانب سے فراہم کردہ اراضی پرگھر بنانے کیلئے فاٹا اور اربن یونٹ نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

منصوبے کیلئے ایل ڈی اے کی غیر آباد سکیموں کو استعمال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کیلئے تاحال کسی مقام کا حتمی انتخاب نہیں کیا جا سکا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی ملک بھر میں غریب اور متوسط طبقے کیلئے 50 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات