شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں ایم فل کے دو سیمینارز کا انعقاد

بدھ 12 دسمبر 2018 22:04

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے شعبہ اردو میں ایم فل کے دو سیمینار ڈین فیکلٹی آف آرٹس اور لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی مشوری کی صدارت میں منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ایم فل کے محققین شہمیر احمد ملک اور عبدالغنی مہر نے اپنے ایم فل سیمینار میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک کی رہنمائی میں پیش کیئے ۔ ڈین فیکلٹی آف آرٹس اور لینگویجز نے سیمینار وںکو کامیاب قرار دیا۔ سیمیناروں میں ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکتر غلام عباس شر ، چیئرپرسن شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ یوسف کے علاوہ اساتذہ، محققین، طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :