سندھ اور بلوچستان کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی تاحکم ثانی بند کردی گئی

بدھ 12 دسمبر 2018 22:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی) نے سندھ اور بلوچستان کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی تاحکم ثانی بند کردی ہے۔

(جاری ہے)

سردی کی آمد کے ساتھ ہی ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے بلوچستان اور سندھ کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی تاحکم ثانی بند کردی ہے، اس حوالے سے ایس ایس جی سی نے دونوں صوبوں کے تمام صنعتی شعبوں کو خط لکھ دیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ملک میں گیس کی کمی وجہ سے صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کررہے ہیں، صنعتوں کو گیس سپلائی بند کرنے کا مقصد گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس فراہم کرنا ہے، تاہم زیرو ریٹڈ اور چاول کی درآمدی انڈسٹری اس فیصلے سے مستثنی ہوگی۔