لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،5روپوش و مطلوب ملزمان گرفتار ،منشیات برآمد

بدھ 12 دسمبر 2018 22:18

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے پانچ روپوش و مطلوب ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے کیٹی ممتاز کے کچے والے علائقے میں کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتیوں لوٹ مار چوریوں اور پولیس مقابلوں کے دس سے زائد مقدمات میں روپوش نوید کھکھرانی اور روپوش میرل کھکھرانی کو، کنگا پولیس نے مطلوب ملزم رامومل اور روپوش ملزم بھلول کو گرفتار جبکہ علی گوہر آباد پولیس نے دوران چیکنگ ملزم بھورو جتوئی کو 260 پڑیاں ہیروئن اور نقدی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔