Live Updates

بس کر پگلے اب رلائے گا کیا؟؟؟؟

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصل واوڈا کی کارکردگی پر وزیراعظم عمران خان کے جملے نے قہقہے بکھیر دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 12 دسمبر 2018 19:24

بس کر پگلے اب رلائے گا کیا؟؟؟؟
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 دسمبر 2018ء) :وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصل واوڈا کی کارکردگی پر وزیراعظم عمران خان بولے کہ بس کر پگلے اب رلائے گا کیا۔تفصیلات کے مطابق وزراء کی سوروزہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس دو روزقبل منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی کابینہ کے 100روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کی کارکردگی پر وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ ارکان نے ڈیسک بجا کرداد دی۔

اجلاس میں شیخ رشید کی کارکردگی کو سب سے بہترین قرار دیا گیا۔اسی طرح اجلاس میں دوسرے نمبر پر وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی کارکردگی کو بہترین قرار دے دیا گیا ہے۔اس دوران وزیراعظم عمران خان نے تمام وزراء سے تین سوال پوچھے کہ انہوں نے کیا کیا ہے ،آئندہ کے لیے کیا حکمت عملی ہے جبکہ اپنی وزارت میں کتنے پیسے بچائے ہیں۔

(جاری ہے)

تمام وزراء نے باری باری اپنی وزرات کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔

جب وفاقی وزیرفیصل واوڈا کی باری آئی تو انہوں نے بتایا کہ میری وزرات میں صرف 3 افسر کام کر رہے ہیں جن میں وفاقی سیکرٹری ، ایڈیشنل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری شامل ہیں۔فیصل واوڈا نے مزید بتایا کہ وسائل کی کمی کے باوجود 4 پراجیکٹس مکمل ہونے کے قریب ہیں اور جلد وزیر اعظم انکا افتتاح کریں گے۔انہوں نے شکوہ کیا کہ ان کے افسران کے پاس گاڑیاں بھی نہیں ہیں جس پر وزیر اعظم عمران خان بولے کہ بس کر پگلے رلائے گا کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات