فرانس ، اسٹراس برگ میں کرسمس مارکیٹ کے قریب فائرنگ ، 3افراد ہلاک،12 زخمی

بدھ 12 دسمبر 2018 22:30

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں واقع کرسمس مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق فرانس میںبڑے شہر سٹراس برگ میں فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔فائرنگ کرنے والے ملزم کو کرسمس مارکیٹ کے قریب فوجیوں نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ تاہم وہ فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا۔

سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے ملزم کا تعاقب کیا، لیکن بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔اس دوران اس کا پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔* *میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کرنے کی اطلاعات بھی ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ملزم کی شناخت ہوگئی ہے اور اس کا نام انسداد دہشت گردی سیل کو دے دیا گیا ہے، فائرنگ کا ملزم 29 سالہ نوجوان ہے جو اسٹراس برگ کا رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

مسلح شخص کا مجرمانہ ریکارڈ پولیس کے پاس موجود ہے،حملہ آور کے گھر چھاپہ بھی ما را گیا ہے۔فرانس میں فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی۔فرانس کے وزیر داخلہ نے حملے کے بعد فرانس میں سیکیورٹی لیول بڑھانے کا اعلان کر دیا،فائرنگ کے واقعے کے بعد اسٹراس برگ میں یورپی پارلیمنٹ کی عمارت بند کر دی گئی۔آج اسٹراسبرگ یورپین پارلیمنٹ میں یورپ کے سب سے بڑے ایوارڈ کی تقریب بھی تھی۔*