Live Updates

نیب کرپشن کے خلاف آزادی سے کام کررہا ہے،احتساب عمل مکمل شفاف اور غیر جانبدار ہے،پرویز الہی

قومی و دیگر تین صوبائی اسمبلیوں میں سوائے پنجاب پروڈکشن آرڈر کا قانون موجود ہے، سپیکرپنجاب اسمبلی

بدھ 12 دسمبر 2018 22:31

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کرپشن کے خلاف آزادی سے کام کررہا ہے اوراحتساب عمل مکمل شفاف اور غیر جانبدار ہے،قومی و دیگر تین صوبائی اسمبلیوں میں سوائے پنجاب پروڈکشن آرڈر کا قانون موجود ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسکہ پسرور چوک میں میرج ہال میں سماجی تنظیم خلق محمدی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 30جوڑوں کی 13ویں سالانہ اجتماعی شادیوں کی تقریب میںمیڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی باؤ رضوان، سلیم بریار، مسلم لیگ کے راہنما صدف بٹ ،بریگیڈئر (ر)اسلم گھمن ، عثمان خالد اور ڈاکٹر حسان خالدسمیت پانچ ہزار افراد نے شرکت کی ،جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے دلہنوں کو پانچ پانچ ہزار روپے سلامی دی ، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے دور حکومت میں سیاست دانوں کی گرفتاریاں ہوئیں اور دس سالہ دور حکومت میں شریف برداران نے ہروڈکشن آرڈر کا قانون نہیں بنایااورشریفوں اور ان کے حواریوں کی گرفتاریاں مکافات عمل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی 100 دن کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور حکومت کی تمام توجہ عوام کی مسائل پر موکوز ہے جنہیں حل کرنے کیلئے جدوجہد کی جارہی ہے اور حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ، چوہدری پرویز الہی نے کہاکہ بطور وزیر اعلی ان کی یہی کوشش تھی کہ اچھے کام کروں اور عوامی مسائل کا خاتمہ ہو، انہوں نے مزید کہا کہ لگن ،محنت اور نیت آپ کو آگے لے جاتی ہے اور غریبوں کا دکھ درد باٹنا عظیم عبادت ہے اورجہاں انسانیت کی خدمت ہورہی ہو وہاں انہیں سکون محسوس ملتا ہے اور خلق محمدی فاؤنڈیشن عظیم خدمت انجام دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومتوں کے پاس وسائل ہوتے ہیں لیکن اپنی جیب سے مخلوق کی خدمت کا جذبہ بے مثال ہے،
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات