ملک میں سی این جی کی قلت کو دورکم کرنے کیلئے ایل پی جی امپورٹرز نے لیکویڈ پیٹرولیم گیس کے کئی جہاز درآمد کرلئے

بدھ 12 دسمبر 2018 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) ملک میں سی این جی کی قلت کو دورکم کرنے کیلئے ایل پی جی امپورٹرز نے لیکویڈ پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کے کئی جہاز درآمد کرلئے۔ ذرائع کے مطابق 3بحری جہازبندرگاہوں پر لنگرانداز ہوگئے ہیں جس میں ایل پی جی وافر مقدار میں موجود ہے تاہم ان تین جہاز کی آمد کے باوجود ایل پی جی گیس کی کمی برقرار ھے اورایل پی جی امپورٹرز اورلوکل مارکیٹنگ کمپنیاں مہنگے داموں ایل پی جی فروخت کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مارکیٹنگ کمپنیاں ملک بھر میں گیس کی مصنوعی قلت پیدا کرکے ریٹ بڑھا کر ناجائز منافع خوری کررہے ہیں۔ مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق ایل پی جی امپورٹر اوگرا کے مقررہ ریٹ سے کہیں زیادہ قیمت پر ایل پی جی فروخت کررہے ہیں جبکہ ایل پی جی ایسوسی ایشنز بھی صارف کو فائدہ پہنچانے کے بجائے امپورٹرزکو فائدہ پہنچانے میں مصروف ہیںجس کی وجہ سے صارفین کو سستی گیس دستیابنہیں ہے۔اس حوالے سے آل پاکستان کنزیومر ایسوسی ایشن کے چیئرمین کوکب اقبال نے بھی صارف کے مفادات کو نقصان پہنچانے کو ملک کے مفادات کے منافی قرار دیا ہے۔