عوام تک پینے کا صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، نوابزادہ شازین بگٹی

بھاگ ناڑی کی عوام کے دیرینہ مسائل حل کئے جائیں گے،رکن قومی اسمبلی

بدھ 12 دسمبر 2018 22:47

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ وقومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ عوام تک پینے کا صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے آج صرف ایک ٹیوب ویل اور آر او پلانٹ کا افتتاح کردیا گیا ہے بھاگ کی عوام کیلئے مزید ٹیوب ویل اور آر او پلانٹ لگائے جائیں گے تاکہ بھاگ ناڑی کی عوام کو پینے کا صاف پانی میسر ہوسکے انہوں نے کہا کہ بھاگ ناڑی کی عوام کے دیرینہ مسائل حل کئے جائیں گے ستر سال سے بھاگ میں پانی کے مسلے پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھاگ ناڑی میں ٹیوب ویل اور آر او پلانٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے افتتاحی تقریب میں سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈیئر ذوالفقار باجوہ ،کمانڈنٹ سبی اسکائوٹس کرنل وقار احمد ، لیفٹیننٹ کرنل سعید، میر ، ونگ کمانڈ رلہڑی لیفٹیننٹ کرنل سعید احمد خان ، ڈاکٹر کیلاش کمار ، اسسٹنٹ کمشنر عبدالمجید ،پی ایچ ای کے ایس ڈی او عبدالناصر خان، جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر ندیم کاکڑ، صوبائی جنرل سیکرٹری میر شمس کرد، مرکزی نائب صدر سعید صالح آغا ،پی ایس میر درمحمد بگٹی،حاجی میر محمد ایوب ابڑو ، میر اسماعیل خان چھلگیری ،میر بجار خان مغری ، میر دوست محمد مغری ارباب قادر بخش ایری، سمیت قبائلی عمائدین اور معتبرین کے علاوہ شہری بھی شریک تھے افتتاحی تقریب سے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شا ہ زین بگٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام تک پینے کا صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے آج صرف ایک ٹیوب ویل اور آر او پلانٹ کا افتتاح کردیا گیا ہے بھاگ کی عوام کیلئے مزید ٹیوب ویل اور آر او پلانٹ لگائے جائیں گے تاکہ بھاگ ناڑی کی عوام کو پینے کا صاف پانی میسر ہوسکے انہوں نے کہا کہ بھاگ ناڑی کی عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوجائیں گے ستر سال سے بھاگ میں پانی کے مسلے پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے ٹیوب ویل کے ذریعے بھاگ کی عوام کو جلد پینے کے پانی کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا اور آر او پلانٹ کے ذریعے بھاگ کی عوام کو میٹھا پانی فراہم کیا جائے گا اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈیئر ذوالفقار باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی عوام مسائل کے دلدل میں زندگی گزارنے کے باوجود بھاگ کے ہر گھر میں قومی پرچم لہرا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی واٹر سپلائی کی دو سکیمات بھاگ کی جانب آرہی ہیں لیکن ملازمین کی کام چوری کی وجہ سے وہ پانی بھاگ کے شہریوں تک پہنچنے کی بجائے راستے میں ہی چوری کرکے زمینوں کی کاشت کیلئے استعمال کیا جارہا ہے مقامی افرا د کی ذمہ دار ی ہے کہ ایسے کام چوروں کو نہ چھوڑیں انہوں نے کہا کہ ایف سی حفاظتی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کو بھی حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ہم کسی پر احسان نہیں بلکہ اپنی ذمہ داری نبھارہے ہیں ایف سی کی جانب سے بھی بھاگ کی عوام کیلئے ٹیوب ویل اور آر او پلانٹ نصب کیا جائیگا تاکہ بھاگ میں پانی کی قلت کا خاتمہ ہو اور لوگوں کا دیرینہ مسلہ حل ہوسکے اس موقع پر بھاگ کی عوام نے پارکن قومی اسمبلی کی جانب سے بھاگ شہر کیلئے ٹیوب ویل اور آر او پلانٹ نصب کرنے پر خوشی کا اظہار کیابعد ازاںرکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈئر ذوالفقار باجوہ نے ٹیوب ویل اور آر او پلانٹ کی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔