کینیڈا میں چینی ہواوے کمپنی کی خاتون افسر مینگ وانڑو کی مشروط رہائی

مینگ وانڑو کے وکلائ کی جانب سے تجویز کردہ نگرانی کی شرائط کے ذریعے اٴْس خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے، جج

بدھ 12 دسمبر 2018 22:51

کولمبیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں اعلی عدالت نے چین کی مشہور موبائل کمپنی ہٴْواوے ٹکنالوجیز کے مالک کی بیٹی اور کمپنی کے مالی امور کی اعلی افسر مینگ وانڑو کی مشروط رہائی پر آمادگی ظاہر کر دی۔ وانڑو کو یکم دسمبر کو کینیڈا کے شہر وینکوور سے حراست میں لے لیا گیا تھا۔سماعت کے اختتام پر عدالت کے جج نے کہا کہ مینگ وانڑو کے وکلائ کی جانب سے تجویز کردہ نگرانی کی شرائط کے ذریعے اٴْس خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے جو وانڑو کو اٴْس عدالت میں پیش نہ کرنے کے باعث پیدا ہو سکتا ہے جو امریکا انہیں امریکا کے حوالے کیے جانے کی درخواست کی سماعت کر رہی ہے۔

مذکورہ جج نے اس سے پہلے مینگ وانڑو کے وکلائ کی جانب سے 1.5 کروڑ کینیڈین ڈالر کے عوض اپنی مؤکلہ کی رہائی کی تجویز مسترد کر دی تھی۔

(جاری ہے)

عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے باور کرایا تھا کہ ضمانت دینے والا اگر برٹش کولمبیا میں ہی مقیم ہو گا تو اس صورت میں اس حوالے سے فیصلہ جاری کیا جائے گا۔چین نے مینگ وانڑو کی گرفتاری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے امریکا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان الزامات کو واپس لے جن کی بنیاد پر کینیڈا کے حکام نے وانڑو کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ وینکوور شہر میں طیارہ تبدیل کر رہی تھیں۔امریکا کو شبہ ہے کہ وانڑو نے ایران اور شمالی کوریا پر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔۔