فرانس کرسمس مارکیٹ میں حملہ ، ملک بھر میں سوگ ، قومی پرچم سرنگوں

بدھ 12 دسمبر 2018 22:52

اسٹراس برگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) فرانس کے شہر اسٹراس برگ کی کرسمس مارکیٹ میں حملہ آور کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جس کے بعد ملک بھر میں سوگ منایا گیا اور قومی پرچم سرنگوں رہا۔ کرسمس مارکیٹ میں 3 افراد کی ہلاکت کے واقعے کے بعد اسٹراس برگ میں مارکیٹ بند تھی اور ہر طرف خاموشی تھی۔شہر کے جنوبی علاقے کی رہائشی خاتون کیتھیا کا کہنا تھا کہ ‘جب میں صبح مارکیٹ گئی تو میرے پیٹ میں مروڑ پیدا ہوگیا، ہم نہیں جانتے کہ یہ کیا ہو رہا ہے’۔

کیتھیا جب ‘کرسمس کا دارالحکومت’ کے نام سے مشہور شہر میں حملہ ہوا تھا تو وہاں موجود تھیں جہاں ہزاروں شہری اپنی جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگ رہے تھے۔پولیس اسٹراس برگ سے تعلق رکھنے والے 29 حملہ آور کو پکرنے کی کوشش کررہی تھی جبکہ شہری تحفظ کے لیے ریسٹورنٹس اور بارز میں گھس گئے تھے تاہم پولیس نے صورت حال کو قابو کرتے ہوئے شہریوں کو سیکیورٹی حصار میں باہر نکال لیا۔

(جاری ہے)

فرانس میں بھر میں سوگ منایا گیا، قومی پرچم سرنگوں اور تھیٹر اور دیگر شوز کو معطل کردیا گیا تاہم اسکول کھلے رہے۔خیال رہے کہ فرانس میں مارکیٹوں میں حملوں کا سلسلہ 2015 میں شروع ہوا تھا جب دہشت گردوں کے حملوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔اسٹراس برگ کو کرسمس مارکیٹ اس لیے کہا جاتا ہے کہ کیونکہ جزیرہ نما شہر کو تقریباً 20 پل ملک کے دیگر شہروں سے ملاتے ہیں اور کرسمس کے موقع پر یہ شہر سیاحوں کا مرکز بنا جاتا جبکہ کلیبر اسکوائر میں 30 میٹر اونچے روشنیوں سے مزین درخت اور دیگر اشیا سجائی جاتی ہیں۔۔