Live Updates

عابد شیر علی کا وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی لندن میں جائیدادوں کا دعویٰ

چیئرمین نیب اپنی آنکھیں کھولیں، فیصل واوڈا سے ان جائیدادوں کے متعلق تحقیقات کریں‘ یہ جائیدادیں چائنہ کٹنگ‘ منی لانڈرنگ اور غریب عوام سے بھتہ لیکر بنائی گئی ہیں، عابد شیر علی کا ویڈیوبیان

بدھ 12 دسمبر 2018 22:57

عابد شیر علی کا وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی لندن میں جائیدادوں کا دعویٰ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی لندن میں جائیدادوں کا دعویٰ کرتے ہوئے چیئرمین نیب سے اپیل کی ہے کہ وہ فیصل واوڈا سے ان جائیدادوں کے متعلق تحقیقات کریں‘ یہ جائیدادیں چائنہ کٹنگ‘ منی لانڈرنگ اور بھتے کے پیسے سے بنائی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی نے لندن میں اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میں نے پاکستانی قوم سے وعدہ کیا تھا کہ میں حقائق سے پردہ اٹھائوں گا۔ آج لندن میں اس جگہ کھڑا ہوں جو یہاں کی سب سے مہنگی ترین جگہ ہائیڈ پارک ہے اور یہ جگہ وزیراعظم عمران خان کی اے ٹی ایم مشین جس کا نام فیصل واوڈا ہے اس کی ملکیت ہے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ اس پراپرٹی کی قیمت کم از کم چار ملین پائونڈز ہے جس کا مالک وفاقی وزیر فیصل واوڈا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا نے عمران خان سے این آر او حاصل کرکے اور ان کی پشت پناہی سے پاکستان کے غریب عوام کا پیسہ لوٹ کر یہ سب بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پراپرٹی چائنہ کٹنگ کراچی اور منی لانڈرنگ کرکے بنائی گئی ہے۔ عابد شیر علی نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ بھی فیصل واوڈا کی سات اور پراپرٹیز ہیں جو انہوں نے چائنہ کٹنگ اور کراچی کے لوگوں سے بھتہ وصول کرکے بنائی ہیں۔ انہوں نے کہا میں چیئرمین نیب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی آنکھیں کھولیں اور اس چور سے رسیدیں لیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات