شیخ رشید احمد کل خصوصی افراد کے عالمی دن کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے

بدھ 12 دسمبر 2018 23:04

شیخ رشید احمد کل خصوصی افراد کے عالمی دن کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں ..
راولپنڈی 12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے راولپنڈی آرٹس کونسل میں 13دسمبر بروز جمعرات صبح 10بجے ایک خصوصی تقریب منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ہوںگے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن راولپنڈی ڈاکٹر فوزیہ خورشید نے بتایا کہ تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم خصوصی بچے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے اور مقررین اس دن کی اہمیت کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو خود کفیل بنانے اور ان میں پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے سے خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال شہری بنایا جا سکتا ہیں۔

متعلقہ عنوان :