اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم پی اے محمد کاشف چوہدری کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے

بدھ 12 دسمبر 2018 23:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن )کے ایم پی اے محمد کاشف چوہدری کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی ۔بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزار عبدالغفار کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل سرور چوہدری ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ کاشف چودہری نے بی بی اے کی جعلی ڈگری الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ، جعلی ڈگری کی بنیاد پر کاشف چوہدری نے 2018 کی الیکشن میں حصہ لیا، بیان حلفی میں 2013 کے اپنی نااہلی کا ذکر نہیں کیا اور اصل حقائق چھپائے، کاشف چودہری 62 ون ایف پر پورا نہیں اترتا۔عدالت نے دلائل سنے کے بعد کاشف چودہری اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے مذید سماعت دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دی۔