صوبائی حکومت انفراسٹرکچر کی ترقی و بہتری پر کام کر رہی ہے،وزیراعلیٰ محمودخان
بدھ 12 دسمبر 2018 23:09
(جاری ہے)
صوبائی وزیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات شہاب علی شاہ، ایشیائی ترقیاتی بنک کے نمائندوں و دیگر متعلقہ حکام نے اجلا س میں شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات خیبر پختونخوا نے دیہی سڑکوں کی بحالی کا بنیادی خاکہ تیار کر لیا ہے ، صوبے کے مختلف ہائی ویز سے دیہات کو جانے والی مختلف سڑکوں کی تعمیر نو و بحالی کی منصوبہ بندی کی گئی ہے،اس منصوبے میں پہلے سے موجود سڑکوں کی مرمت و بحالی کو ترجیح دی جائے گی، ایشیائی ترقیاتی بنک منصوبے کی پری فیزیبلٹی اور فیزیبلٹی میں تعاون کرے گا،نئے قبائلی اضلاع کو بھی اس منصوبے میں شامل کیا جا رہا ہے،اجلاس کو کھیتوں سے منڈی تک رسائی کیلئے سڑکوں بشمول صوبے میں ایک ہزار کلومیٹر مختلف روڈز کی تعمیر و بحالی سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے اس منصوبے کو بلا تاخیر پی ڈی ڈبلیو پی میں پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ اسکی منظوری کے بعد اسے سی ڈی ڈبلیو پی میں پیش کیا جا سکے، انہوں نے دیہی سڑکوں کی بحالی کے اس اہم منصوبے پر تیز رفتار کام کرنے کی ضرورت سے اتفاق کیا اور کہا کہ اس اقدام سے دیہی علاقوں کے عوام کی سماجی و معاشی زندگی میں مثبت تبدیلی آئے گی اور مقامی سطح پر تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو تقویت ملے گی۔ علاوہ ازیں دیہات کی سطح پر کاشکاروں اور کسانوں کو منڈی تک آسان رسائی بھی میسر آئے گی۔انہوں نے روڈ کمیونیکیشن کے منصوبوں کی لاگت کا تخمینہ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی، وزیر اعلیٰ نے مذکورہ بنک کے کے تعاون سے صوبے میں جاری دیگر سکیموں کے سلسلے میں ایشیائی ترقیاتی بنک کو سہولت فراہم کرنے اور مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی اور کہا کہ اے ڈی بی کی اس صوبے کے ساتھ طویل شراکت ہے،صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہو چکی ہے، ہم ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ منصوبوں کا تیز رفتار نفاذ چاہتے ہیں۔محمود خان نے صوبے کے مختلف حصوں میں خوبصورت علاقوں کو بھی سیاحوں کیلئے کھولنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سیاحت مستقبل قریب میں صوبائی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت اختیار کرنے جا رہی ہے۔سیاحت کے فروغ سے نوجوانوں کیلئے وسیع پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، معاشی سرگرمیوں کو تسلسل ملے گاجو صوبے کی مجموعی معاشی ترقی کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.