Live Updates

رائے ونڈ، حکومت مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے،،رانا جمیل احمد منج

بدھ 12 دسمبر 2018 23:10

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنماء رانا جمیل احمد منج نے کہا کہ حکومت مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، گرفتاریوں سے حکومت کے عزائم بے نقاب ہوچکے ہیں، چیئرمین نیب غیر جانبداری ثابت کریں، برابر احتساب ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو پرانے مقدمات میں سزا نہیں ہوئی، زمین کی خریداری پر 21 سال بعد اب بلاول بھٹو کو بھی بلایا گیا، انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام بند ہونا چاہیے، نفرتیں بوئیں گے تو نفرتیں ہی کاٹیں گے،رانا جمیل احمد منج نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت میں قادیانیوں کو مراعات سے سے نوازا گیا اوراس ایشو کو مزید تقویت پہنچائی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں سے نظر آرہا ہے کہ قادیانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے، یہ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ایسا کوئی قدم نہ اٹھائیں جس سے کفار کو فائدہ پہنچے، انہوں نے کہا کہ حکومت کی کمزور پالیسیوں کے باعث معیشت غیر مستحکم ہوچکی ہے، روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی میں مزید اضافہ عوام کے لئے پریشانی کا باعث بن رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کے باعث غریب دو وقت کی روٹی کو ترس گیا ہے، حکومت کی غیرسنجیدگی اور عدم دلچسپی کے باعث ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے، جبکہ ملک میں جاری سیاسی بحران حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے، حکمرانوں نے اپنی روش نہ بدلی تو عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات