وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان ،وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس، چوہدری محمد عزیز اور بیرسٹر افتخار گیلانی کی سابق ڈائریکٹر زراعت سردار محمد اعظم خان کی نماز جنازہ میں شرکت

بدھ 12 دسمبر 2018 23:19

راولاکوٹ ۔ 12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان اور وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس، چوہدری محمد عزیز اور بیرسٹر افتخار گیلانی نے سابق ڈائریکٹر زراعت سردار محمد اعظم خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی جنہیں ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔سردار محمد اعظم خان مسلم لیگ ن کے رہنماء سردار فرحان اعظم خان کے والد تھے۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں سابق وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد ، ڈائریکٹر جنرل وزیراعظم ہاوس ملک ذوالفقار علی، ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس،پریس سیکرٹری راجہ وسیم خان، سمیت سابق سیکرٹریز،ڈائریکٹر جنرلز،ڈائریکٹرز سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان اور وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس نے سردار فرحان اعظم سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات سربلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔